جی ایم ایس انٹر اسکولز رسہ کشی مقابلے مقابلے ختم ہوگئے

پشاور(این این آئی) گورنمنٹ مڈل انٹر سکولز رسہ کشی مقابلے گورنمنٹ مڈل اسکول ترناب فارم پشاور نے جیت لئے، مقابلوں میں 10 زونز کے ایک سو سکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا، اختتامی تقریب میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر محکمہ تعلیم بسم اللہ جان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر سیکرٹری جنرل ایلمٹنری اینڈ سیکنڈری ڈائریکٹوریٹ امان اللہ داؤدزئی، انچارج سپورٹس پیر زادہ، حبیب الرحمن، فیاض احمد، لعل شاہ، ڈسٹرکٹ انچارج والی بال وکرکٹ، محمد یحییٰ انچارج زون جی، سید توصیف شاہ ڈی پی ای اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد بھی موجود تھے۔ مقابلے تین ہفتے جاری رہے فائنل راؤنڈ میں جی ایم ایس علی زئی، جی ایم ایس خداداد، جی ایم ایس ایریگیشن کالونی، جی ایم ایس سواتی، جی ایم ایس اچینی پایان، جی ایم ایس تودہ، جی ایم ایس اسد انور کالونی یوسف آباد، جی ایم ایس ترناب فارم، جی ایم ایس گڑھی فضل رحیم اور جی ایم ایس تخت آباد کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

Comments (0)
Add Comment