پرتھ (امت نیوز) بھارتی بلے باز پرتھوی شاہ فٹنس مسائل کے باعث دورہ آسٹریلیا سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ میانک اگروال کو متبادل کے طور پر ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے۔ پرتھوی شاہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں کیچ تھامنے کی کوشش کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دو میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ بھارتی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق شاہ کو سو فیصد فٹ ہونے میں مزید وقت لگے گا ۔