راولپنڈی (امت نیوز) پنجاب کالج راولپنڈی نے پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کو شکست دے کر انٹر کالجیٹ گرلز ٹینس چیمپیئن شپ جیت لی۔ تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ گرلز ٹینس چیمپیئن شپ گزشتہ روز اٹک میں کھیلی گئی جس میں بورڈ سے ملحق تین کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا، لیگ سسٹم کے تحت کھیلی گئی چیمپیئن شپ میں پنجاب کالج اور پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سٹیلائٹ ٹاؤن نے فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔