لاہور ( این این آئی) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں جس کے لئے سپورٹس اہمیت کی حامل ہے، والدین بچوںکو گراؤنڈز میں بھیجنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور تعلیم کے ساتھ ان کے دیگر معمولات زندگی میں سپورٹس کو بھی شامل کریں، پنجاب حکومت نے قصور میں سپورٹس کا جدید انفراسٹرکچر بنایاہے، قصور سپورٹس کمپلیکس میں جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قصور سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس بورڈ پنجاب اور قصور ویٹرن کرکٹ میچ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ ٹیم میں ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر خصوصی ٹاسک محمد انیس شیخ ، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو ، ڈی ایس او قصور فیصل امیر و دیگر بھی موجو تھے،ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے اسسٹنٹ آفیسر فزیکل ایجوکیشن شکیلہ بلوچ کو انٹر تحصیل اتھلیٹکس ٹرافی دی،ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے مزید کہا کہ ویٹرن کھلاڑی نوجوانوں کی رہنمائی کریں اور ان کو سپورٹس کے اہمیت کے حوالے سے آگاہ کریں،کرکٹ میں ہمارے پاس بہت ٹیلنٹ ہے، انہوں نے کہا کہ قصور میں سپورٹس کمپلیکس میں جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔