حمام احمد- محمد حمزہ خان کی یو ایس جونیئر اسکوئش چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی

اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان کے حمام احمد اور محمد حمزہ خان نے یو ایس جونیئر اسکوئش چیمپئن شپ کے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ منگل کو پاکستان سکوائش فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کھیلے گئے انڈر 13کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پاکستان کے حمام احمد نے امریکا کے احمد حق کو 11-7، 11-6 اور 11-9 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ انڈر15 سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد حمزہ خان نے میکسیکو کے ایونٹ کے ٹاپ سیڈ سوسا فیڈریکو کو11-5، 11-9 اور 11-5 سے ہر کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

Comments (0)
Add Comment