پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پشاور بس منصوبے کو ابتدائی طور پر ریچ ون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 23 مارچ کو بسیں چلا کر افتتاح کیا جائے گا۔اس سلسلے میں 20 بسیں چین سے منگوا لی گئی ہیں جو فروری کے وسط تک پشاور پہنچ جائیں گی جب کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد جون تک 200 بسیں منگوائی جائیں گی۔