اسلام آباد(نمائندہ امت) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کےصدرمیجر جنرل(ر) اکرم ساہی نے امت سے گفتگو میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی)اور قومی اسپورٹس فیڈریشنز کے فرانزک آڈٹ کو اچھا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فیڈریشن سمیت تمام فیڈریشنز ہر وقت آڈٹ کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اسپورٹس کے بجٹ کا 80فیصد حصہ ہر سال پی ایس بی خرچ کرتا ہے اس لیے پی ایس بی کے فرانزک آڈٹ کے علاوہ اس کی کارکردگی کا آڈٹ بھی کیا جانا چاہیے تاکہ معلوم ہو سکے کہ 80فیصد بجٹ خرچ کرنے والوں نے کیا کارکردگی دکھائی ۔