لاہور (صباح نیوز) صوبہ جنوبی پنجاب محا ذ کے سربراہ طاہر بشیر چیمہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریڈار پر آگئے، نیب نے طاہر بشیر چیمہ اور ان کے بچوں کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق ایم این اے طاہر بشیر چیمہ پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔نیب نے طاہر بشیر چیمہ اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ کے مطابق نیب ملتان کی جانب سے طاہر بشیر چیمہ سے متعلق مختلف اداروں کو خط لکھے گئے جن میں سابق ایم این اے کی اہلیہ عاصمہ طاہر چیمہ، بیٹی فاطمہ اور حاجرہ سے متعلق بھی ریکارڈ مانگا گیا ہے،طاہر بشیر چیمہ کے بیٹے اللہ داد، مدثر اور امدادللہ سے متعلق بھی ریکارڈ مانگا گیا ۔