کراچی(اسٹاف رپورٹ)ڈاکوئوں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے 2 شہریوں کو زخمی کردیا، جب کہ مقامی صحافی کو بھی لوٹ لیاتفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے گھگھر پھاٹک کے قریب ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے 40 سالہ معین ولد گل مار خان کو زخمی کردیا۔ گارڈن کے علاقے میں واقع گڈ لک شادی ہال کے قریب ڈاکوئوں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے 30سالہ محمد اسد ولد محمد ریاض کو زخمی کردیا۔جمشید کوارٹر تھانے کی حدود جہانگیر روڈ بلوچ مسجد کے سامنے دو ملزمان نے مقامی اخبار کے نیوز ایڈیٹر آصف تنولی کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ملزمان صحافی سے دو موبائل فونز، 15ہزار روپے نقد، شناختی کارڈ و دیگر کارڈز لے کر فرار ہوگئے۔متاثرہ صحافی نے واردات کی اطلاع تحریری طور پر متعلقہ تھانے کو دے دی گئی ہے۔