فواد حسن فواد 70کروڑ دینے پر تیار ہوگئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد 70کروڑ دینے پر تیار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان کے اہل خانہ نے اس سلسلے میں نیب سے رابطہ کر کے پلی بارگین کی پیشکش کی ہے۔ فواد حسن فواد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ کام کرنے والے سب سے طاقتور بیورو کریٹ سمجھے جاتے تھے اور اہم فیصلوں میں ان کا کردار نمایاں رہا۔ اس کے علاوہ وہ شہباز شریف کے کیس آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بھی نامزد ہیں،اب شہباز شریف کیلئے بھی مشکلات ہوسکتی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment