راولپنڈی سے2 دہشت گردگرفتار-دھماکہ خیز مواد اوراسلحہ برآمد

راولپنڈی؍لاہور؍اسلام آباد(نمائندہ امت؍این این آئی) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنا کر کالعدم تنظیم کے2 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے دھماکہ خیز مواد اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا ، گرفتار دہشتگردی راولپنڈی میں حساس ادارے کے افسران کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے ایک اطلاع پر راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک پٹھان کلیام مغل روڈ پرکامیاب کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت محبوب احمد اور اور محمدحسین کے نام سے ہوئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ۔گرفتار دہشتگرد راولپنڈی میں حساس ادارے کے افسران کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔ گرفتار دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی راولپنڈی میں مقدمہ درج کر کے انہیں مزید تحقیقات کیلئے نا معلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے ۔ادھر وفاقی دارالحکومت میں پولیس ، سیکور ٹی ادروں کا تھا نہ کھنہ اور تھا نہ آ بپا رہ کے علا قوں میں گرینڈ سرچ آپریشن کیاگیا، پنڈروڑ یا ں ، اشرف ٹاؤ ن ، سو ہا ن ، سیکٹر جی سیو ن ون اور جی سیو ن ٹواور گر دونو اح میں 10مشتبہ افراد کو تھانے منتقل کردیا گیا، اسلحہ و ایمو نیشن اور چرس بر آمدہوئی ۔سر چ آ پر یشن کے دوران 70سے زائد گھر وں کو سرچ کیا گیا ، 300افراد کو مو قع پر چیک کیا گیا ، تین ملزمان سےمنشیات بر آمد کرکے مقدما ت درج کیےگئے۔تھا نہ کھنہ کے علا قہ اشرف ٹا ؤن ،پنڈوڑیاں،سوہا ن اور گر د نو اح میں 320گھر وں کو سر چ کیا گیا ، 530زائد افراد کو مو قع پر چیک کیا گیا ، 7 مشتبہ افراد کو تھا نے شفٹ کیا گیا ، ملزمان سے اسلحہ و ایمونیشن بر آمد ہوا۔

Comments (0)
Add Comment