تہران (امت نیوز) افغان سرحد کے قریب تعینات ایرانی انقلابی گارڈز کا ایک اہم جنرل گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے ۔ حکام نے اسے حادثہ قرار دیا ہے ۔ ایرانی خبر ایجنسی ارنا کے مطابق جنرل قدرت منصوری جو ایران عراق جنگ میں بھی اہم خدمات انجام دے چکے ہیں شمال مشرقی علاقے میں ایک حساس اڈے کی سربراہی کررہے تھے ۔ یہ علاقہ افغان سرحد کے قریب ہے ۔ حکام کے مطابق جنرل قدرت منصوری اپنی گن صاف کررہے تھے کہ اس دوران گولی چلنے سے وہ ہلاک ہوگئے ۔