ضمنی انتخاب کیلئے متحدہ بلدیاتی فنڈز استعمال کرنے لگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جعفر طیار سوسائٹی یوسی 11 کے وائس چیئرمین کے ضمنی انتخاب میں متحدہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا نے لگی ۔متحدہ نے الیکشن سے چند روز قبل عمار یاسر فیز 1 میں پارٹی جھنڈے لگا کر سڑک کی کارپٹنگ شروع کرادی جس کے باعث مخالف امیدواروں میں بے چینی پائی جاتی ہے اور انہوں نے ریٹرننگ افسر کو ا س حوالے سے درخواست دے دی ہے جس میں آگا ہ کیا گیا ہے کہ 23دسمبرکو ہونے والے ضمنی الیکشن میں متحدہ عہدیدار پارٹی پرچم اور انتخابی بینرز لگا کر سڑ ک کی استر کاری کر رہے ہیں جس کا فوری نوٹس لیا جائے اور متحدہ امیدوار کو نا اہل قرار دیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment