رینجرز – کوسٹ گارڈ کے دفاتر – چوکیوں سے بیریئر ہٹانے کاعمل شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے احکامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف علاقوںمیں اپنے دفاتر، ہیڈ کوارٹرز اور چوکیوں کے اطراف رکاوٹیں ہٹانا شروع کردیں، ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے کوسٹ گارڈ، رینجرز و دیگر اداروں نے اپنے دفاتر ، ہیڈ کوارٹرزاور چیک پوسٹوں کے اطراف سیکورٹی خدشات کی بنا پر لگائے جانے والے بیریئرز، سیمنٹ کے بلاکز، ریتی کے ڈرم ہٹانے شروع کر دیئے ہیں، اس حوالے سے رینجرز ترجمان نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے، تاہم ابھی تفصیلات نہیں بتائی جا سکتیں کہ کن مقامات سے رکاوٹیں ہٹائی جارہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کوسٹ گارڈ نے اپنے دفتر کے باہر سے رکاوٹیں ہٹالی ہیں ،جبکہ رینجرز نے بھی کئی مقامات سے رکاوٹیں ہٹائی ہیں ،جبکہ آپریشن مکمل کر کے آج رپورٹ پیش کردی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment