اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نےپاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈز پربحرین جانے والے7ایرانیوں کوگرفتارکرلیا۔ذرائع کےمطابق نادرا اورمحکمہ پاسپورٹ کی ملی بھگت سے 15 ایرانی شہریوں کی جانب سے پاکستانی سفری دستاویزات حاصل کی گئی تھیں جوپاکستان پاسپورٹ اورشناختی کارڈزپربحرین پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔جن کوبعدازاں بحرین کےسکیورٹی اداروں کی جانب سےگرفتارکرلیاگیاتھااوردوران تفتیش ان ملزمان کی جانب اپنےایرانی باشندےہونےکی تصدیق کرنےکےعلاوہ تمام حقائق اوراصل ناموں کےمتعلق آگاہ کردیا تھا۔جس پربلوچستان سےنادرا اورپاسپورٹ بنوانے والےایرانی شہریوں کوپاکستان واپس پہنچنے پرتربت ایئرپورٹ پرگرفتار کرکےتفتیش کےلیےکوئٹہ منتقل کردیا گیااورملزمان کےخلاف مقدمات درج کرکےانکا ریمانڈحاصل کرلیا گیا۔ ذرائع کےمطابق ایرانی شہری پاکستان کے جعلی پاسپورٹ پر2014سےبحرین کا سفر کررہے تھے۔ اوررواں سال بحرین پولیس نےان ایرانی شہریوں کوایک جرم کےالزام میں گرفتارکیاتھا۔ذرائع کےمطابق ان افرادکی رہائی کیلئےجب پاکستانی سفارتخانےکے قونصلر نے 13ستمبر 2018 کو جیل کا دورہ کیاتھاجس میں یہ بات سامنےآئی کہ ملزمان پاکستانی نہیں بلکہ ایرانی تھے۔جسکے بعد سےپاکستان کےتمام ایئرپورٹس پرخصوصی ہدایات جاری کردی گئی تھیں اوروطن واپسی پران 7ایرانیوں کو تربت ایئرپورٹ سےگرفتار کیاگیا ۔ذرائع کےمطابق ملزمان کاتعلق ایرانی صوبےسیستان بلوچستان سےہےاورانہوں نے پاکستانی شناختی کارڈاورپاسپورٹ گوادراورتربت سےبنوائےتھے۔ایرانی شہریوں کوپاکستانی سفری دستاویزات فراہم کرنےپر نادرا اورمحکمہ پاسپورٹ کےافسران وملازمین کی گرفتاریاں متوقع ہیں ۔