پمز ایمرجنسی کیلئے الجزائر حکومت کی جانب سے سامان عطیہ

اسلا م آبا د(امت نیوز)الجزائر حکومت کی جانب سے پمز ہسپتال کیلئے ایمرجنسی میں استعما ل ہونے والا سا مان عطیہ کیا گیا۔سامان فراہم کرنے کی تقریب پمز میں ایمرجنسی کے باہر منعقد ہوئی جس میں الجزائری سفیر لکھیل بن قلعی کے علاوہ سفارتکاروں اور ہسپتال انتظامیہ نے شر کت کی۔ مہمان سفیر کو ایمرجنسی کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا انہوں نے ہسپتا ل کے معیار کو سر اہا ۔

Comments (0)
Add Comment