برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک ) بیلجیم کے وزیر اعظم چارلس مشیل مہاجرین سے متعلق معاہدے پر اختلاف کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کے وزیراعظم چارلس مشیل نے ملک کے بادشاہ فلپ کو اپنا استعفی پیش کر دیا ہے، وزیراعظم کی اتحادی حکومت کو اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق معاہدے پر ٹوٹ پھوٹ کا سامنا تھا۔بیلجیئم کے بادشاہ فلپ نے تاحال وزیراعظم کا استعفیٰ منظور نہیں کیا، فلپ استعفیٰ منظور کرنے کے ساتھ وزیراعظم سے آئندہ برس مئی میں ہونے والے انتخابات تک عبوری طور پر حکومتی انتظام چلانے کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔