پشاورمیں گیس کے 5250غیرقانونی کنکشن پکڑے گئے

پشاور(سٹاف رپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی جانب اور مقامی پولیس کی تعاون سے پشاورکے مضافاتی علاقوں بہادرکلے، اچرکلے،کوہاٹ روڈ،رنگ روڈ،چارسدہ روڈ اورورسک روڈپرغیرقانونی کنکشن کیخلاف گرینڈآپریشن کاآغازکردیاگیا۔آپریشن کے دوران35 ہزار500فٹ غیرقانونی پائپ لائن جبکہ 5ہزار 250غیرقانونی کنکشن ہٹائے گئے،120ٹمپرڈمیٹرتبدیل کردیئے گئے۔ جنرل منیجرسوئی ناردرن گیس پائپ لائن ارباب ثاقب نے کہا کہ سوئی گیس کی ٹیم آپریشن کوجاری رکھے گی اورسوئی گیس کے غیرقانونی طورپراستعمال کرنیوالوں کوقانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائیں گے۔ سوئی گیس کنکشن کے حصول کیلئے قانونی طریقہ اپنائے جس میں سوئی گیس حکام اوراہلکارقواعدوضوابط کے مطابق ہرممکن تعاون کریں گے مگر غیرقانونی طورپرکنکشن لینا،میٹرلگانایامیٹرٹمپرڈکرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی۔

Comments (0)
Add Comment