سرینگر ہسپتال میں علی گیلانی کی دائیں آنکھ کی سرجری

لاہور(نمائندہ امت)حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی سری نگر کے ایک ہسپتا ل میں دائیں آنکھ کی سرجری کی گئی ہے۔بزرگ کشمیری قائد کو آنکھوں کے معائنے کیلئے چھانہ پورہ میں فلورینس ہسپتال کے شارپ سائٹ سینٹر لے جایا گیا تھا۔حریت ترجمان نے کہا ہے کہ ممتاز ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے حریت چیئرمین کے کئی ٹیسٹ کئے اور ان کی دائیں آنکھ کی سرجری کی جس کے بعد سید علی گیلانی کو مکمل آرام کے مشورے کے ساتھ ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔امت کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں دوبارہ معائنے کا مشورہ دیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment