لاہور(نمائندہ امت)مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو اپنے آٹھ کارکنوں سمیت نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ لبریشن فرنٹ ترجمان کے مطابق یاسین ملک کو پیر کو بادامی باغ ہیڈ کوارٹر کی طرف مارچ کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر کے کوٹھی باغ پولیس سٹیشن میں نظربند کیا گیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ ہم ان کی ضمانت کرانے کے لیے گئے لیکن وہ وہاں نہیں تھے اور انہیں کسی نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔