بےنظیر بھٹومیڈیکل کالج لیاری کوفنڈز نہ ملنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہیدبےنظیر بھٹومیڈیکل کالج لیاری کو انفراسٹرکچر کیلئے سرکاری فنڈز جاری نہ کرنے کے معاملے پر وائس پرنسپل ڈاکٹر امیر خاصحیلی نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔عدالت نےچیف سیکریٹری سندھ،سیکریٹری صحت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 16 جنوری تک بجٹ کی تفصیل پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔درخواست گزار احمد علی کا موقف تھا کہ پی ایم ڈی سی نے شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج میں سہولیات کے فقدان کا اظہار کیا ہے، انفراسٹرکچر ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے پی ایم ڈی سی نے کالج کی50 نشستیں کم کردی ہیں،سندھ حکومت مسلسل انتقامی کارروائی کر رہی ہے،کالج میں پروفیسرز کا کنٹریکٹ ختم ہوچکا ہے،درجنوں میڈیکل طلبہ کا مستقبل خطرے میں ہے،وزیر اعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری اور دیگر کو سمری بھیجنے کے باوجود کالج کیلئےفنڈز جاری نہیں کئے جارہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment