50 لاکھ گھروں کی تعمیرمیں عالمی کمپنیوں کی دلچسپی

اسلام آباد(خبرایجنسیاں) وزیرِ اعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کے بڑے منصوبے میں عالمی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کر دی ہے، کئی کمپنیوں نے رابطے شروع کر دیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے میگا پروجیکٹ میں عالمی کمپنیوں نے اپنی دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے، اس سلسلے میں چین اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں نے پاکستانی حکام سے رابطے کیے ہیں۔حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کی پیش کش کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد کمپنیوں نے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کے سلسلے میں سرمایہ کاری کیلئے حکومت پاکستان کو پیش کش بھجوا دیں۔ذرائع کے مطابق چینی کمپنی نے 20 لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیش کش کر دی ہے، غیر ملکی کمپنیوں کے وفود نے پاکستانی حکام سے ابتدائی مشاورت بھی مکمل کر لی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی کمپنیوں کو پاکستان کی نئی ہاو¿سنگ پالیسی کا انتظار ہے، دوسری طرف حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کی پیش کش کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔پیش کش کرنے والی کمپنیوں کے ماضی کا ریکارڈ اور بلیک لسٹ ہونے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

Comments (0)
Add Comment