لوئردیر میں ذہنی مریض نے بیوی-2بچےمار ڈالے

لویر دیر(نمائندہ امت) تحصیل بلامبٹ کے نواحی گاوں ملاکنڈ پائین میں مبینہ ذہنی مریض رائید خان نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر کلہا ڑیوں سے وار کرکے بیوی مسماة زبیدہ بی بی، دس سالہ بیٹی آسیہ بی بی اور پانچ سالہ بیٹے حذیفہ کو قتل کردیا ملزم نے وقوعہ کے بعد خود کو اپنے کمرے میں بند کر لیا اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرکل شیر ولی خان اور ایس ایچ اوابراہیم خان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے انسو گیس استعمال کی جس پر ملزم نے کمرے سے باہرنکل کر ڈی ایس پی شیر ولی خان پر حملہ کردیا جس سے وہ زخمی ہوگئے تاہم پولیس نے تہرے قتل کے ملزم رائید خان کو گرفتار کر لیا اور لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیں جنھیں گائوں کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment