کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ دو بچوں کی ہلا کت کے معاملے پر سندھ فوڈ اتھارٹی، پولیس اور محکمہ صحت کے باہمی رابطوں کے بدولت ہی واقعہ کی تہہ تک پہنچا گیا ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی مکمل فعال ادارہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی صوبے بھر میں اور خصوصاً کراچی کے ریسٹورینٹس اور ہوٹلوں کے کھانے کا معیار چیک کریگی اور کسی بھی قسم کی کوتاہی پر ہوٹل مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ کلفٹن کے ریسٹورینٹ میں غیرمعیاری اور ناقص کھانے کے استعمال سے ہی بچوں کی ہلاکت ہوئی ہے اور رپورٹس کے مطابق کھانے میں زہریلے بیکٹیریا پائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں غیر معیاری کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد ہے۔