فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں 250 کلو مضر صحت گوشت برآمد

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے پشاور کے ٹاؤن ون اور ٹاؤن فور میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے نیو سبزی منڈی اور اشرف روڈ میں پانچ دکانوں سے 250 کلو باسی گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا۔دوسری جانب ٹاؤن فور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انیلا کی نگرانی میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نےچھاپے مارے ۔چھاپوں کے دوران ایک گودام سے 192 کاٹن پرنگر چپس اور 250 کاٹن کارئنز چکن کیوبز برآمد کرلئے جس کو فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے تلف کر دیا جبکہ گودام کے مالک کو جرمانہ کر دیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پرنگر چپس اور کارئنز چکن کیوبز ملیشیاء سے امپورٹڈ ہوتے ہیں جس میں MSG کی موجودگی پائی جاتی ہے جو کہ انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment