کراچی(اسٹاف رپورٹر) سر براہ واٹر کمیشن جسٹس( ر) امیرہانی مسلم اندرون سندھ کے دورے پر روانہ ہوگئے، جہاں وہ مختلف اضلاع میں جاری نکاسی و فراہمی آب سے متعلق اسکیموں کے علاوہ جیکب آباد، شہداد کوٹ، گھوٹکی اور دیگر علاقوں میں آراو پلانٹس کی تنصیب کے معاملے کا بھی جائزہ لیں گے۔