کراچی (پ ر) سابق چیف جسٹس شریعت کورٹ جسٹس حاذق الخیری نے کہا کہ 1970 میں اکثریتی جماعت کا مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے پر ملک تقسیم ہوا۔ یہ بات انہوں نے تحریک محصورین مشرقی پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار بعنوان ’’سقوط ڈھاکہ، مقام عبرت یا ندامت‘‘ میں کہی۔ مہمان خصوصی کراچی پریس کلب کے صدر احمد خان ملک نے کہا کہ 1947 اور 1971 میں دو بار قربانی دینے والے محصورین کو فراموش کردیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ شبیر احمد انصاری، چیئرمین بریگیڈیئر (ر) صلاح الدین، فیروز خان، حسن امام صدیقی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔