کراچی (پ ر) صدر فلاحی انجمن سبزی منڈی حاجی شاہ جہاں نے کہا ہے کہ نیو سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کی تحلیل بھاری رشوت کے عوض رکوا دی گئی ہے مارکیٹ کمیٹی تاجروں کی جائز دکانوں کو غیر قانونی قرار دے کر سپریم کورٹ کو گمراہ کررہی ہے۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران سے ملاقات میں کہا کہ ہمارے پاس مارکیٹ کمیٹی کی کرپشن کیخلاف ثبوت موجود ہیں اور ہم متعلقہ اداروں کو یہ تمام ثبوت دکھانے کو تیار ہیں۔