کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹرین اور گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد ہلاک جب کہ رکشہ الٹنے سے 12 افراد زخمی ہوگئے۔لانڈھی کے علاقے ظفر ٹاؤن میں ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگا، جس کی عمر 30 سال کے قریب ہے ۔ماڑی پور کے علاقے ٹھنڈی سڑک پر گاڑی کی ٹکر سے 62 سالہ عبدالحکیم ولد محمد حسن جاں بحق ہوگیا۔ بلدیہ ٹائون نمبر چار میں تیز رفتار سی این جی رکشہ الٹنے کے نتیجے میں سوار خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت حاجیانی ، اقرا، انیلا،انیشہ ، شریفہ ، بسمہ ، ہاجرہ ، راج بائی، اسد، شبیر، جاوید اور عقیل کے نام سے ہوئی ہے ۔