کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کے وفد نے ادارہ نور حق میں ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے وفد کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔حافظ نعیم نے نومنتخب عہدیداران کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ عوام کو عدل و انصاف کی فراہمی جاری رکھیں گے۔