اسلام آباد(امت نیوز)سینیٹ میں اپوزیشن نے چیئرمین نیب کوطلب کرنے کا مطالبہ کیاہے۔گزشتہ روزاجلاس کے دوران نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاصل بزنجو نے اپنے خلاف کارروائیوں سے متعلق خبروں پر تحریک استحقاق جمع کروائی۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف الزام لگایا گیا ہے کہ اربوں روپے کی جائیداد خریدی ہے،نیب کی جانب سے میری بیٹی، بیوی، بھانجوں کے نام لکھے گئے ہیں۔حاصل بزنجو نے کہ میں نیب کو چیلنج کرتا ہوں، میرے خلاف جے آئی ٹی بنائی جائے، اگر جے آئی ٹی پر تسلی نہ ہو تو تحریک انصاف کمیٹی بنائے میں پیش ہونے کو تیار ہوں۔ارکان پارلیمنٹ کے خلاف نیب کی کارروائیوں پر اپوزیشن نے چیئرمین نیب کو طلب کرنے اور اس حوالے سے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔