واجد ضیا کا ایف آئی اےسے تبادلہ-آئی جی ریلویز پولیس تعینات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) کے سربراہ واجد ضیا کا فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) تبادلہ کردیا گیا ہے۔کیبنٹ سیکریٹریٹ کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹیفیکیشن کے مطابق واجد ضیا کو آئی جی ریلویز پولیس تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق واجد ضیا ایف آئی اے میں گریڈ 21 کے افسر تھے،جنہیں اب ریلویز پولیس منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی جی ریلویز پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمٰن خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment