نواز شریف پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی-مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نمائندہ امت)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ اللہ تعالی میاں نوازشریف کوسرخرو کرے گا کیونکہ ایک روپے کی بھی کرپشن نہیں ثابت ہوئی۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ جس وقت گیس اور بجلی مہنگی کرنی ہوتی ہے تو نواز شریف پر این آر او کا الزام لگتا ہے،شہباز کی گرفتاری ہو جاتی ہے،یہ واردات ڈالنے کا طریقہ ہے ان کا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ خواجہ سعد رفیق کو بغیر ریفرنس گرفتارکیا گیا، پروٹیکشن آرڈران کا حق ہے جو جاری نہیں ہو رہا۔

Comments (0)
Add Comment