قائد اعظم کے یوم پیدائش ۔بینظیر برسی پر سیکورٹی سخت کرنیکی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائم مقام آئی جی سندھ ڈاکٹرآفتاب پٹھان نے قائداعظم کے یوم پیدائش ، کرسمس اور بینظیر بھٹو کی برسی پر سندھ بھر میں غیر معمولی سیکورٹی اقدامات کی ہدایت کردی ۔وہ اس ضمن میں گزشتہ روز صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور پولیس حکمت عملی پر جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ افسران کو ہدایات دی گئیں کہ یوم قائد اعظم اور کرسمس پر مزار قائد کے اطراف ، اقلیتی برادری کی عبادتگاہوں ، رہائشی مقامات اور تعلیمی اداروں پر حفاظتی انتظامات کو موثر بنایا جائے، جب کہ 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش، تمام شاہراہوں پر پیٹرولنگ،اسنیپ چیکنگ سمیت سیکورٹی اقدامات کو غیرمعمولی بنایا جائے۔

Comments (0)
Add Comment