لاہور(امت نیوز) صوبائی دارالحکومت كے شہری کا كراچی ميں جعلی بینک اكاونٹ كھلنے كا انكشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بستی سيدن شاہ کے رہائشی محمد اویس ملک کے نام پر شارع فیصل پر قائم ایک بینک کے اکاؤنٹ سے بھاری رقم کی ٹرانزیکشن ہوئی۔ اویس نے ایف آئی اے لاہور کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا کہ نجی بینک کی جانب سے اسٹيٹمنٹ بھی فراہم نہيں كی جارہی، میرا کراچی کے کسی بھی بینک میں کوئی اکاؤنٹ نہیں، ایف آئی اے بینک سے اسٹیٹمنٹ لے كر جعل سازوں كے خلاف كارروائی كرے۔