امریکی اسٹاک مارکیٹ 1931 کے بعد بد ترین مندی کا شکار

واشنگٹن(امت نیوز) امریکی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بدترین مندی کا شکار ہوگئی ۔وزیر خزانہ اسٹیون میونخ نے تسلیم کیاہے کہ 1931 کے بعد رواں ماہ میں اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال سب سے خراب رہی ہے۔ بلوم برگ کو انٹریو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشی مارکیٹوں میں مندی غالب ہے۔ دسمبر میں اب تک ماکیٹ 10 فیصد گرچکی ہے۔ معاشی ماہرین نے خبردارکیا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعہ سمیت مختلف عوامل کی وجہ سے امریکی معیشت بھی کساد بازاری کی طرف جاسکتی ہے۔جب کہ عالمی معیشت پر بھی سست روی کے سائے چھائے ہوئے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment