ہاکی ٹیم سے رضوان- عرفان سمیت 7 سینئر کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ

لاہور (این این آئی) ہاکی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باعث رضوان اور عرفان سینئر سمیت 7 سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم سے راشد محمود کو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ توقیر ڈار کے مستعفی ہونے کے بعد اب اولمپئن قمر ابراہیم کو قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس تعیناتی کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments (0)
Add Comment