گجرات میں این آئی ٹی کی نئی برانچ کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ملک کی سب سے بڑی ایسٹ مینجمنٹ کمپنی، این آئی ٹی کی گجرات میں 24ویں برانچ کا افتتاح منیجنگ ڈائریکٹر منظور احمد نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کی ملک کے 16شہروں میں 24برانچز سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کررہی ہیں۔ این آئی ٹی نے جامع مارکیٹنگ کا آغاز کردیا۔ این آئی ٹی یونٹ کی فروخت کو فروغ دیں گے۔ ہیڈ آف مارکیٹنگ سید علی رضا بخاری نے کہا کہ نئی برانچ سے یونٹ ہولڈرز اور سرمایہ کار گجرات اور گرد و نواح میں فائدہ اٹھا سکیں گے۔این آئی ٹی فنڈ کا سائز 90ارب روپے اور سرمایہ کاری 380سے زائد کمپنیوں میں کی گئی ہے۔فنڈ کے یونٹ ہولڈرز کی تعداد 48,600 ہے۔

Comments (0)
Add Comment