لاہور(پ ر) بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل اسپتال لاہور کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے پرائیویٹ اسپتال کی درجہ بندی میں اے کٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ بحریہ انٹر نیشنل اسپتال لاہور ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر ہے، یہاں اب تک 5ہزار سے زائد کارڈیک سرجریز، 26لیور اور 70کڈنی ٹرانسپلانٹ سرجریز کی جا چکی ہیں۔ بحریہ ٹاؤن میں عالمی شہرت یافتہ ہیلتھ کیئربرانڈ سعودی جرمن اسپتال اور ہارلے اسٹریٹ لندن کے ساتھ مل کر پاکستان بھر اور بحریہ ٹاؤن کے پراجیکٹس میں نئی سہولیات فراہم کرنے اور جدید علاج کی سہولیات متعارف کروانے کیلئے تعاون کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور میں صرف 4اسپتالوں کو کیٹگری اے میں شامل کیا گیا ہے۔ کمیشن نے 10 سال سے زائد تجربہ کار کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی فیس اڑھائی ہزار ، سات سال کے تجربہ کار ڈاکٹرز کی فیس 2ہزار اور دو سال کے تجربے کے حامل ڈاکٹرز کی فیس 15سو روہے آپریشن لیب ٹیسٹ اسپتال رومز سمیت دیگر چارجزبھی تجویز کردیئے گئے ہیں۔ بحریہ انٹر نیشنل اسپتال کی ٹیم شعبہ صحت میں ایک نئے سنگ میل کی بنیاد ہے جو آنے والے ہر دن میں لوگوں کیلئے نئے علاج متعارف کروانے میں سب سے آگے ہے۔