غیررجسٹرڈموبائل فون بندش کی ڈیڈلائن بڑھانے کی سفارش

اسلام آباد (نمائندہ امت) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکشن نے غیر رجسٹرڈ آئی ایم ای آئی موبائل فون کے مسئلے کے حل تک فون کی بند ش کی ڈیڈ لا ئن میں توسیع کی سفارش کر دی ۔کمیٹی کا اجلاس چیئر پرسن کمیٹی سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی معروف افضل اور چیئرمین پی ٹی اے محمد نوید نے غیر رجسٹرڈ موبائل فون کی بندش کے معاملات پربریفنگ دی۔ قائمہ کمیٹی نے ہدایات دیں کہ پی ٹی اے، ایف بی آر اور سروس پروائیڈز کے ساتھ مل کر حل نکالیں اور اس کی رپورٹ د وہفتوں میں کمیٹی کو پیش کی جائے ،عوام کی آسانی کیلئے مسئلے کے حل تک ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کی جائے ۔

Comments (0)
Add Comment