نئے ائرپورٹ سے جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے نے اسلام آباد ائیر پورٹ سے جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ کینیڈا جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 781سے مسافر کو آف لوڈکر کے گرفتارکر لیا گیا۔کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کا وزٹ ویزہ جعلی نکلا، مسافر نے ایف آئی اے کو بیان دیا کہ اس نے کینیڈا کے ویزے کے لیے 75ہزار سعودی ریال ایجنٹ کو دیے۔ کینیڈین ایمبیسی نے بھی ویزہ جعلی کونے کی تصدیق کر دی۔مزید تفتیش کے لیے مسافر کو ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment