وزیراعظم نے شیخ رشید کو ڈائٹنگ کامشورہ دے دیا

اسلام آباد(امت نیوز) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر ریلوے شیخ رشید کو بھوک ستانے لگی اور انہوں نے وزیراعظم سے کھانا دینے کا مطالبہ کردیا لیکن وزیراعظم نے جواب میں ڈائٹنگ کا مشورہ دے دیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرریلوے شیخ رشید کو بیٹھے بیٹھے بھوک لگ گئی اور ان سے بھوک برداشت نہ ہوئی تو انہوں نے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کا بھی لحاظ نہ کیا اور عمران خان سے کھانے کا مطالبہ کردیا۔شیخ رشید نے اجلاس میں وزیراعظم سے شکوہ کیا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس چھ چھ گھنٹے طویل ہوتا ہے، اجلاس میں یا تو کھانا دیا جائے یا ہمیں لنچ باکس لانےکی اجازت دی جائے۔ وزیرریلوے کی بھوک اور ان کے شکوے پر وزیراعظم عمران خان نے کان نہ دھرے اور الٹا برجستہ جواب دیا۔ وزیراعظم نے کھانے کا آرڈر دینے کے بجائے ہدایت کی کہ وفاقی کابینہ کے ارکان کی اکثریت کو لنچ کی نہیں بلکہ ڈائٹ کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کے جملے پر وفاقی کابینہ اجلاس میں قہقہے گونج اٹھے۔

Comments (0)
Add Comment