کراچی (پ ر) خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں ہمیں غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، لیکن ہماری افواج، طلبہ و طالبات اور عوام نے ہمیشہ اپنی جانوں پر کھیل کر ملک دشمن سازشوں کو ناکام بنایا۔ بعدازاں شہدا آرمی پبلک اسکول کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ کوانی کی گئی۔