کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ کراچی نے نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچانے، اذہان کو منور کرنے اور دین کے صحیح تصور تک پہنچانے کے لیے مختلف مقامات پر 2روزہ تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا۔ناظم اعلیٰ محمد عامر ناگرہ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، مفتی امتیاز اللہ مروت، ناظم حمزہ محمد صدیقی، رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید ،ڈاکٹر اسامہ رضی، شاہنواز فاروقی، قاری حمید اللہ سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ ناظم اعلیٰ محمد عامر نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو فلاح اور کامیابی کی طرف دعوت دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارا کوئی مقصد نہیں۔مفتی امیتاز نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کا وہ باشعور گروہ ہے جو اپنے نبیؐ سے والہانہ محبت رکھتا ہے۔اس سے وابستہ نے29مئی 1974کو ربوہ اسٹیشن سے ختم نبوت تحریک کا آغاز کیا تھا۔