ایشیائی بینک پاکستان کو سوا 2 ارب ڈالرقرض دیگا

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ تین سال کےدوران پاکستان کو 2ارب 30 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔ملنے والی رقم سےتوانائی، کیپٹیل مارکیٹ اورمقابلے کی فضاء قائم کرنےسے مقامی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھے گی۔ بینک سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کو یہ رقم سال 2019 سے 2021 کے درمیان فراہم کی جائے گی، اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھنے سے تجارتی خسارہ کم ہو گا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسےمہنگا ہویاجس کےبعد نیاریٹ 140 روپے 20 پیسےمقررہوا تاہم انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی مستحکم رہی۔تجزیہ کاروں کےمطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سےپاکستان کےلیےقرض فراہم کرنے کے اعلان سے بہتری آئی ہے، دوست ملکو ں سےبھی پیکج متوقع ہیں جس سےڈالر کےریٹ میں اضافہ عارضی ثابت ہوگا اورروپیہ دوبارہ مضبوط پوزیشن پر آ جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment