راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی اکاؤنٹ بنانے والے اومنی گروپ کے ملازم فہد کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فہد دھوکہ دہی کے ذریعے لوگوں کے اکاؤنٹ کھلواتا تھا۔ اس نے یو بی ایل کے ملازم کے ساتھ مل کر دھوکہ دہی سے 200 افراد کے اکاؤنٹ کھلوائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمود الحسن نے چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ مزید ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔