کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل اصغر علی سومرو نے اے سی ایل سی شرف آباد پر چھاپہ مار کر غیرقانونی طور پر حبس بے جا میں رکھے 2 مغوی بازیاب کرالیا۔ دونوں مغویوں کو انچارج محمد حسین کے کمرے میں ہی زنجیروں سے باندھا ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل اصغر علی سومرو نے اے سی ایل سی شرف آباد پر چھاپہ مارا، غیرقانونی طور پر حبس بے جا میں رکھے دو مغوی بازیاب کرالیا۔ دونوں مغویوں کو انچارج محمد حسین کے کمرے میں ہی زنجیروں سے باندھا ہوا تھا۔ سہیل اور سابق پولیس اہلکار عثمان کو غیر قانونی طور پر حبس بے جا میں رکھا گیا۔ دونوں شہریوں کو گزشتہ رات گھروں سے حراست میں لیا گیا تھا۔ اے سی ایل سی پولیس پارٹی نے دونوں کی حراست و گرفتاری کا اندراج بھی نہیں کیا۔ روزنامچے میں دونوں شہریوں کی حراست سے متعلق ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس پارٹی کو کل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ اہلخانہ کے وکیل کے مطابق دونوں افراد کی رہائی کیلئے 2لاکھ روپے مانگے جارہے تھے۔ دونوں افراد کو زاتی مچلکوں کے عوض رہا کروادیا گیا۔