کراچی (امت نیوز) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری ”قائد اعظم انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ“ اختتامی مراحل میں داخل، بحریہ کالج کارساز اور ایس ایم بی فاطمہ جناح کالج گرین فائنل کے لئے کوالیفائی کر گئیں۔ پہلے سیمی فائنل مقابلے میں بحریہ کالج کارساز نے مد مقابل کے ایم اے کالج وائٹ کو 26-16 پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ فاتح کلب کی جانب سے انوشہ 10، نعیمہ 6، حفصہ 4 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے حبیبہ 8، عارفہ 6 اور بشریٰ نے 2 پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہیں۔ دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں ایس ایم بی فاطمہ جناح گرین نے مد مقابل مضبوط حریف ایس ایم بی فاطمہ جناح کالج وائٹ کو 30-18 پوائنٹس سے مات دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔