لندن (امت نیوز) انگلینڈ کے نامور ٹینس اسٹار سابق عالمی نمبر ایک اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے آئندہ سال فروری میں اوپن سڈ ڈی فرانس ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئینگے۔ اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ایونٹ سال کے پہلے گریند سلام آسٹریلین اوپن کے ایک ہفتے بعد 3 فروری 2019ءکو فرانس میں شروع ہوگا۔ اس کے علاوہ اینڈی مرے کی سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن اور اس سے قبل کھیلے جانے والے برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کی توقع ہے۔ اینڈی مرے رواں سال فٹنس مسائل کا شکار رہے ہیں۔