شام سے فوج نکالنے کے ٹرمپ اعلان پر اتحادیوں میں کھلبلی

واشنگٹن(امت نیوز)امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے شام سے فوج نکالنے کے اعلان پراتحادیوں میں کھلبلی مچ گئی۔برطانیہ نے ان اندازوں پر سوال اٹھائے ہیں جن کے مطابق داعش کو شکست ہو چکی ہے۔اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ شام میں ایران کے خلاف کارروائیاں تیز کردے گا۔امریکی حمایت یافتہ کردوں کے اتحاد سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کا کہنا ہے کہ امریکہ کے جانے سے علاقے میں خلا پیدا ہو گا اور داعش دوبارہ مضبوط ہو جائے گی۔دوسری جانب ٹرمپ نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے ایران، روس اور شام کی داعش کے خلاف مقامی لڑائی کا حصہ بننے کی توقع نہ کی جائے۔ جبکہ ترکی نے کہا ہے کہ شمالی شام میں وقت آنے پرشامی کرد ملیشیا کے ارکان کو ان کی خندقوں میں دفن کر دیا جائے گا۔امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شام سے امریکی فوج کی واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جو 100دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ شام میں دو ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

Comments (0)
Add Comment